Khawab Main Phool Dekhna
خواب میں پھول دیکھنا
Find Dream meaning of Khawab Main Phool Dekhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Phool Dekhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary. khawab ki tabeer ki kitab
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول کا حکم دو قسم پر ہے۔ ایک درخت پر پھول کا ہونا اور دوسرے بے درخت کا ہونا۔ اور جس پھول کے لئے پتا نہیں ہے۔ اس کا دیکھنا صاحب خواب کے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر سرخ پھول کوئی اس کے موسم میں درخت پر دیکھے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر بے وقت دیکھے تو فرزند کی وجہ سے مصیبت میں گرفتار ہو گا۔ اور خواب میں پھول کا درخت سردار اور بات کرنے والا شخص ہے اور زرد پھول درخت، سوداگرعورت حاجت پوری کرنے والی ہے اور سفید پھول کا درخت عزت اور مرتبے اور دولت پر دلیل ہے اور اگر اپنی گھر میں پھول دیکھے۔
دلیل ہے کہ کسی دختر کو نکاح میں لائے گا۔ اور اگر اپنے گھر میں گل صد برگ کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ فرزند کے سبب سے خوش ہو گا۔ اور اگر کئی طرح کے پھول کھلے ہوئے دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنے خویشوں اور اہل بیت سے خوش ہو گا۔ اور اگر درخت گل کی جڑ زمین سے اگی ہوئی دیکھے۔
دلیل ہے کہ اس کے گھر کے لوگ کاہل ہوں گے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا کہ خواب میں پھول کم ہمت اور بد عہد شخص ہے جو کسی سے وفا نہیں کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو پھول دیا ہے یا ہاتھ سے گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسے بے وفا شخص کی صحبت سے دور ہو گا۔
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھول خط ہے جو غائب سے اس کو ملے گا اور یا غائب شخص آئے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ پھول کا خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)فرزند(۲)دوست(۳)کم ہمت (۴)کنیز(۵)غلام(۶)غائب کا خط گل شکر(گلقند) حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گل شکر اور گل انگبین کھائے گئے کے قدر کے مطابق غنیمت اور مال حلال ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کے پاس گل شکر اور گل انگبین کے ساتھ ہے اور اس کو کھایا ہے۔ اگر تو نگر ہے تو مال اور زیادہ ہو گا اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا اور اگر غمگین ہے تو خوش ہو گا اور اگر قرض دار ہے تو قرض سے فارغ ہو گا۔sapne ki tabeer
Recent Posts:
khawab or unki tabeer in urdu |
اچھا خواب نعمتِ خدا وندی
حضورﷺ نے ارشاد فرمایا ” بشارتوں کے سوا کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔ صحابہ نے عرض کیا ےیا رسولاللہ بشارتوں سے کیا مراد ہے آپ نے فرمایا سچا خواب ۔(صحیح بخاری عن ابی ھریرہ) بخاری ومسلم کی متفق علیہ حدیث ہے آنحضرت ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سچا خواب نبوت کا چھیاسواں حصہ ہے ۔
اس حدیث شریف معلوم ہوا کہ سچا خواب رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو انبیاءکرام کی آمد کا سلسلہ موقوف ہوچکا دوسرے لفظوں میں سچا خواب علوم نبوی کا عکس ہے۔
خواب کی اقسا م
امام محمد بن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ۔
- 1- مبشرات خداوندی –
2- تخویفِ شیطان) شیطان کے زیرِ اثر ) –
3- حدیثِ نفس یعنی ذہنی اور دماغی خیلات کا عکس –
اس تقسیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواب کے تمام اقسام صحیح قابلِ تعبیر اوردر خوراعتناء نہیں ہوتے تعبیر اور اعتبار کے لائق وہی خواب ہوتے ہیں جو حق تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور اعلام پر مبنی ہوں۔
علم تعبیر کے چھ مشہور امام |
-علم تعبیر میں درج ذیل چھ آئمہ کرام کے اقوال کے بطور سند پیش کیا جاتا ہے
|
تعبیر بیان کرنے کیلئے ضروری علوم |
چنانچہ ایسے علماء ہے تعبیر بیان کرنے کے اہل ہیں جو ان علوم کے ماہر اور متقی پرہیزگار ہوں ۔ |
No comments:
Post a Comment